مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،کئی اہم نکات پر اختلافات ہیں،اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،کئی اہم نکات پر اختلافات ہیں،اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں کچھ نکات پر پیش رفت ضرور ہوئی ہے، تاہم کئی اہم معاملات پر اب بھی اختلافات موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا دباؤ، دھمکیوں اور سخت ڈیڈ لائنز کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کے بعد اب وہ بالواسطہ ذرائع سے پیغامات بھیجنے پر مجبور ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے عارضی جنگ بندی اس مقصد کے تحت قبول کی تاکہ امریکا کو اپنے مطالبات پیش کرنے کا موقع دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت نے جنگ بندی اس لیے قبول کی کیونکہ میدانِ جنگ میں ایران کو برتری حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کی زیر صدارت اہم اجلاس،ایران کی صورتحال پرمشاورت،امریکی میڈیا

محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ امریکی صدر اپنے بنیادی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے، جن میں ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اس کی میزائل و عسکری صلاحیتوں کو ختم کرنا شامل تھا۔

انہوں نےکہا کہ موجودہ صورتحال میں اگرچہ مذاکرات اور رابطے جاری ہیں، لیکن اصل اختلافات اب بھی برقرار ہیں اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید بات چیت درکار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *