شاداب خان نے محمد رضوان کو قومی ٹیم کیلئے مناسب کپتان قرار دیدیا

شاداب خان نے محمد رضوان کو قومی ٹیم کیلئے مناسب کپتان قرار دیدیا

پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنا کرکٹ بورڈ کا اچھا اقدام ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ میں میڈیا سے گفتگوکے دوران قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ رضوان کی قیادت میں ٹیم کامیابیاں سمیٹےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ذاتی خواہش ہے کہ بھارت راولپنڈی میں میچ کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں:جارح مزاج بیٹر فخر زمان کا جلد قومی ٹیم میں واپسی کا امکان

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20فارمیٹ کا کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا ۔ پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس میں ا ن کا کہنا تھا کہ آغا سلمان نائب کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سینٹرل کنٹریکٹ ، قومی کھلاڑی ماہانہ کتنے لاکھوں روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *