پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے والے ہیں ، سابق کپتان کا بلا ( بیٹ) آسٹریلیا کے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کے لانگ روم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تاریخی ایم سی جی کے حکام نے بابر اعظم سے لانگ روم کے لیے اپنابلا عطیہ کرنے کا کہا تھا جس کے بعد بابر اعظم نے 2022 کے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں استعمال ہونیوالا بلا عطیہ کردیا۔