ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ترجمان پاور ڈویژن کا اہم بیان

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ترجمان پاور ڈویژن کا اہم بیان

ترجمان پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی اور لوڈشیڈنگ سے متعلق کہا ہے کہ 17اپریل سے بجلی کی دستیابی میں واضح بہتری آئی ہے، جس کے باعث صارفین کو خاص طور پر رات کے اوقات میں ریلیف ملا ہے۔

ترجمان کے مطابق پن بجلی کی پیداوار میں اضافے نے نظام پر مثبت اثر ڈالا ہے اور رات کے پیک اوقات میں تقریباً 5000میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،اسی بہتری کے نتیجے میں17، 18ور 19اپریل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں رات کے پیک اوقات کے دوران کسی قسم کی لوشیڈنگ نہیں کی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ بیس اپریل کو بھی صورتحال کافی حد تک بہتر رہی، جہاں زیادہ تر بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رات کے اوقات میں صرف ایک گھنٹے کی لوڈ منیجمنٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں :کون سے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی؟

بعض علاقوں میں نسبتاً زیادہ بندش دیکھی گئی، جہاں گوجرانوالہ اور سکھر کے بجلی تقسیم کار اداروں میں پیک اوقات کے دوران تقریباً دو گھنٹے کی لوڈ منیجمنٹ کی گئی۔

ترجمان پاور ڈویژن نے وضاحت کی کہ اس وقت ایل این جی سے چلنے والے تقریباً پانچ ہزار پانچ سو میگاواٹ صلاحیت کے حامل بجلی گھروں سے پیداوار نہیں ہو رہی، جس کی بنیادی وجہ ایندھن کی عدم دستیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ایل این جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ان پاور پلانٹس سے بھی بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو جائے گی، جس سے مجموعی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *