لاہور میں سموگ کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست آگیا ہے ۔
ادارہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور اور گردونواح کے شہروں میں سموگ کی حد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا یے اور سموگ کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔ سموگ اور فضائی آلودگی کے پیش نظر ادارہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے لاہور میں سکولز کے بعد ہیوی گاڑیوں کی لاہور میں انٹری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب نے کہا ہے کہ جمعہ اور اتوار کو لاہور میں ہیوی وہیکلز کو داخلے کی جازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس میں 16ہزار نئی آسامیوں کا اعلان
انہوں نے واضح کی کی ایندھن ، خوراک اورادویات والے ٹرکس کے پاس وکس سرٹفکیشن ہونا لازم قرار دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو اس پابندی سے استثناء ہوگا جبکہ جمعہ اور اتوار کی رات کے علاوہ ہیوی گاڑیاں رات کے اوقات میں مقرر کردہ ٹائمنگ میں آسکیں گی۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا