خیبرپختونخوا پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا

خیبرپختونخوا  پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا

پشاور: صوبائی مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنی بات چیت میں کہا کہ گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا نے ایک بار پھر دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ صوبائی حکومت نے صنعتی انقلاب کے لیے اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ایک نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سی جی 125 کی نومبر کیلئے قیمت سامنے آگئی

یہ انقلابی منصوبہ 8 ارب روپے کی لاگت سے ڈیڑھ سال میں مکمل کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں صنعتوں کو انتہائی سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔پہلے مرحلے میں سوات کے مٹلتان سے مدین تک ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی، جس کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 7 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوگی۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ سوات میں پیدا ہونے والی بجلی مقامی صنعتوں اور نیشنل گرڈ کو فراہم کی جائے گی، جس سے خیبرپختونخوا میں توانائی اور صنعتی انقلاب آئے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *