عالمی بینک کی توانائی اور زرعی و غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی

عالمی بینک کی توانائی اور زرعی و غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی

عالمی بینک نے توانائی، زرعی اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں جاری اور آئندہ سالوں کے دوران کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے کموڈٹی مارکیٹس آؤٹ لک کے نام سے جاری رپورٹ کے مطابق جاری سال کے دوران برینٹ تیل کی اوسط قیمت 80ڈالر فی بیرل، 2025میں 73ڈالر اور 2026میں 72ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے۔

جیوپولیٹکل تناؤ بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورت حال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات ہیں تاہم رسد میں اضافے اور اقتصادی استحکام کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں طویل مدتی کمی کا امکان بھی ہے۔

پاکستان کی برآمدات میں قابل ذکر اضافہ

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2025میں خام تیل کی یومیہ رسد105ملین بیرل یومیہ تک رہنے کا امکان ہے جوجاری سال کے مقابلے میں دوملین بیرل یومیہ زیادہ ہے،رپورٹ کے مطابق زرعی اجناس کی قیمتوں میں استحکام کی توقع ہے، 2024کے بعد آئندہ دو سالوں میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں 4فیصدتک کمی متوقع ہے۔

سازگار موسمی حالات اور پیداوار میں اضافے کی وجہ سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے اس کے برعکس چاکلیٹ اور کافی جیسی مصنوعات کی قیمتیں بلند رہنے کا امکان ہے،عالمی بینک کی پیش گوئی کے مطابق دھاتوں کی قیمتیں آئندہ دو سالوں میں مجموعی طور پر مستحکم رہیں گی جبکہ لوہے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *