سینئر تجزیہ کار منیب فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ حکومت انسداد دہشتگردی کے قانون میں ترمیم کرکے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو فوجی عدالتوں میں لے جانے کی تیاری کر رہی ہے۔
معروف صحافی نے منیب فاروق اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس صورت حال کے پیش نظر عمران خان نے اپنے حامیوں کو فیصلہ کن حملے کا کہا ہے تاکہ حالات اس قدر خراب ہوں کہ حکومت فوجی عدالتوں میں پیشی کے فیصلے سے پیچھے ہٹ جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عمران خان فوج کے ہاتھوں میں گیا تو اس کا دیگر سیاسی جماعتوں اور حامیوں سے رابطہ مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ، اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترمیمی بلز کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ پاکستان میں سروسز چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کے لیے اہم قانون سازی کی گئی ہے، جس کے تحت سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے۔ یہ بل پاکستان آرمی ایکٹ 1952، پاکستان نیول ایکٹ 1961، اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953 میں ترامیم کے ساتھ سینیٹ سے منظور ہوئے۔