اعظم سواتی کیخلاف مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے گزشتہ ماہ احتجاج کے موقع پر درج کرایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو ریمانڈ کے لیئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی کی گزشتہ روز مختلف مقدمات میں ضمانتیں منظور کی گئی تھیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 20،20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنما کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔