ڈالر مہنگا ،دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

ڈالر مہنگا ،دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کے معمولی اضافے سے 277.79 روپے سے بڑھ کر 277.84 روپے کا ہوگیا۔ کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قیمت 277.75 روپے تھی، جو کل کے اختتام پر 277.79 روپے پر بند ہوئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 74 پیسے کا ہوگیا

یہ بھی پڑھیں: خبردار ! خواتین یہ انجکشن ہرگز نہ لگوائیں

،دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو برطانوی پاؤنڈ 23 پیسے کمی سے 360.70 روپے ، یورو 64 پیسے کمی کے بعد 302.58 روپے پر آگیا۔ خلیجی کرنسیوں میں اماراتی درہم معمولی کمی سے 75.96 روپے اور سعودی ریال معمولی اضافے سے 74.16 روپے کا ہو گیا ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی قیمتوں کی بنا پر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہوگئی۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 2736 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 0 فیصد مارک اپ کے ساتھ موٹر سائیکل حاصل کرنے کا آسان طریقہ

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ،100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافے سے 92 ہزار 304 پر پہلی بار بند ہوا،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 رہی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *