گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں چوتھی مرتبہ اضافے کا امکان

گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں چوتھی مرتبہ اضافے کا امکان

گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں چوتھی مرتبہ اضافے کا امکان ظاہر کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پر اوگرا آج لاہور میں سماعت کرے گا، جبکہ سوئی سدرن کی درخواست پر اوگرا 8 نومبر کو کراچی میں سماعت کرے گا۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے گیس کی قیمت 3.66 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی قیمتوں میں 53.47 فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے۔

سوئی ناردرن نے اوسط قیمت میں 64.16 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے، جس کے بعد قیمت 1810.38 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی۔ دوسری جانب سوئی سدرن نے اوسط قیمت میں 669.07 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی ہے، جس کے بعد قیمت 1920.39 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی۔

گیس کمپنیوں نے یکم جولائی 2024 سے قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین پر 2 سال میں 953 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

جنوری 2023 سے اب تک گھریلو صارفین کی گیس کی قیمتیں تین مرتبہ بڑھ چکی ہیں۔ سابقہ اتحادی حکومت اور نگراں حکومت کے دور میں بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس سے گزشتہ دو سالوں میں گیس صارفین پر 900 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔

Related Articles