قرضوں کے حجم میں 1300ارب روپے کمی آئے گی، شہباز شریف

قرضوں کے حجم میں 1300ارب روپے کمی آئے گی، شہباز شریف

اسلام آباد، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرح سودمیں کمی کاروبار، صنعتوں، زراعت، برآمدات اور تجارت کیلئے خوش آئند ہے،قرضوں کے حجم میں 1300ارب روپے کمی آئے گی۔

آنے والے وقتوں میں مالیاتی گنجائش ملے گی،پاور سیکٹر کے ونٹر پیکیج سے عوام کوریلیف،روزگارملے گا، کاروباری لوگوں کی حوصلہ افزائی سے معیشت مضبوط ہو گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ مرکزی بینک نے گزشتہ روز پالیسی ریٹ میں اڑھائی فیصد کمی کی ہے، اس سے ہمارا پالیسی ریٹ 22فیصد سے کم ہو کر 15فیصد پر آگیا ہے۔

یہ کاروبار، صنعتوں، زراعت، برآمدات اور تجارت کیلئے انتہائی خوش آئند ہے اور اس کے نتیجے میں لوگ اپنے اکاؤنٹس سے پیسہ نکال کر سرمایہ کاری کریں گے جس سے روزگار، پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

جسٹس امین الدین خان آئینی بنچ کے سربراہ مقرر

وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا، اسی طرح آگے بڑھتے رہیں تو ہماری معیشت مستحکم ہو گی اور تیزی سے ترقی کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بہت مثبت اشارے مل رہے ہیں، اب یہ ہم پر ہے کہ دستیاب مواقع سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے قرضوں کے حجم میں 1300ارب روپے کمی آئے گی اور آنے والے وقتوں میں مالیاتی گنجائش ملے گی،قدم سے قدم ملاکر محنت کریں گے تو پاکستان کو کامیابی ضرور ملے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاور سیکٹر میں ونٹرپیکیج لایا جا رہا ہے، عام آدمی کو ریلیف دینا ہے اور معیشت کو ترقی دینی ہے،روزگار کے مواقع اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے،پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے،یہ کٹھن اور طویل سفر ہے لیکن وہی قومیں آگے بڑھتی اور کامیابی حاصل کر تی ہیں جو فیصلہ کرلیں کہ جو بھی حالات ہوں ہم ان کا سامنا کریں گے پھر اللہ تعالی بھی کامیابی عطا کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *