وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ کہ پاکستان تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ تحریکِ انصاف قیادت بانی پی ٹی آئی کو بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے وہ خود بیرونی طاقتوں کو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پر دباؤ ڈالیں تاکہ عمران خان کو رہا کر کے بیرون ملک بھیجا جائے۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کمیٹی کا معاملہ, شیر افضل مروت نے حقیقت بتا دی