جے یو آئی کا حکومت سے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ

جے یو آئی کا حکومت سے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

اسلم غوری کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو سہولیات سے محروم رکھنے کی بھی شدید مذمت کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان بھی اب فوج کی تحویل میں جانے والا ہے، منیب فاروق کا دعوی

اسلم غوری نے مزید کہا کہ حکومت نے کل شب خون ماراہے اور یہ اپنی مدت کو مزید طول دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جدوجہد کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا رویہ جمہوری اصولوں کے خلاف ہے اور جعلی مینڈیٹ والی اسمبلی کی قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ حکومت نے کچھ شقوں کو اصل مسودے سے نکال کر استعمال کیا ہے، جن پر اپوزیشن نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔

عمران خان کی رہائی کے حوالے سے اسلم غوری نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی قانون کے مطابق بنتی ہے تو انہیں فوراً رہا کیا جانا چاہیے اور یہ کہ نئے مقدمات بنانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *