اسحاق ڈار اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر گفتگو

اسحاق ڈار اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر گفتگو

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف فریقین کے درمیان روابط بڑھانے اور کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے پرامن حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں اور پاکستان اس مقصد کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات،امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے گفتگو

ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے بھی خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، جین میریٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کشیدگی کم کرنے اور امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں تعمیری اور سہولت کار کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے، انہوں نے اس عمل کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام، دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتی روابط اور مسلسل مکالمہ ناگزیر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *