امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ممکنہ طور پر جمعہ کو شروع ہو سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کرتا جنگ بندی اس وقت تک جاری رہے گی۔
امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ ناکہ بندی جاری رکھے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔
صدر ٹرمپ نے اس پیشرفت کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ایران سے بات چیت کے ذریعے کوئی قابل عمل حل تک پہنچنا ہے۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران کے خلاف حملہ فی الحال مؤخر کیا جا رہا ہے، تاکہ ایرانی قیادت اور نمائندے متفقہ تجویز پیش کر سکیں۔