پاکستان ریلویز ملازمین کو مراعات دینے کی تاخیر میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایکشن

پاکستان ریلویز ملازمین کو مراعات دینے کی تاخیر میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایکشن

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ریلویز کا ملازمین کو مراعات نہ دینے اور اپ گریڈ نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے سیکرٹری ریلویز کو 20 نومبرکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ریلوے عدالت میں پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ سیکرٹری ریلویز آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے،

عدالت نے ریلوے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے فیصلے کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کمیٹی کو دینے کا عمل غیر قانونی قراردے دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کردیئے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے تحت ملازمین کو اپ گریڈ کرنے اور تمام پچھلے فوائد دینے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 2015 میں پاکستان ریلویز کی درخواست مسترد کی، ریلوے 7 سالوں سے عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو مراعات دینے سے انکار کررہے ہیں۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ ڈالی گئی،پاکستان ریلوے کے وکیل نے 3 اکتوبر 2024 کا ایک میمورنڈم عدالت میں پیش کیا۔

معائدے کے مطابق یہ تاثر دیا گیا کہ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اختیار اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، ملازمین کی اب گریڈیشن کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کمیٹی کو دینا نہ صرف اس عدالت بلکہ سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے،کیس کی سماعت 20 نومبر 2024 کو ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *