سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے سندھ جاب پورٹل کے قیام کی منظوری

سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے سندھ جاب پورٹل کے قیام کی منظوری

سندھ حکومت نے سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے سندھ جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ اطلاعات سائنس و ٹیکنالوجی کو آئی بی اے کے تعاون سے سندھ جاب پورٹل قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سندھ جاب پورٹل کے ذریعے صوبائی حکومت کے تمام بھرتی کے عمل کو ایک مرکزی پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا، جس سے موجودہ روایتی نظام کی خامیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

یہ پورٹل گریڈ1 سے لے کر گریڈ 15 تک کی تمام ملازمتوں کے لیے ایک محفوظ اور خودکار نظام فراہم کرے گا۔اس پورٹل میں درخواست جمع کرانے کا خودکار نظام ٹریک کرنے کی صلاحیت اور موقع پر ہی اعداد و شمار کے تجزیے کی صلاحیت بھی موجود ہوگی۔

اس کے علاوہ یہ پورٹل سندھ ٹیسٹنگ سروسز (ایس ٹی ایس) پاس کرنے والوں سے بھی جڑا ہوگا، جس سے امیدواروں کو آسانی ہوگی۔

سندھ جاب پورٹل کو اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا جائے گا، جس میں درخواست گزاروں کے لیے ایک آسان طریقہ کار، انتظامی ٹولز اور ان کی معلومات کی حفاظت کے لیے مؤثر سیکیورٹی نظام بھی فراہم کیا جائے گا۔

اس نئے نظام کی بدولت سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست دینے کا عمل شفاف، تیز اور محفوظ ہوگا، جس سے سندھ کے عوام کو سرکاری ملازمتوں میں شفافیت اور آسانی فراہم ہو سکے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *