بانی پی ٹی آئی کی رہنماوں سے ملاقات میں رکاوٹ پر توہین عدالت کی درخواست، اڈیالہ جیل کے سپرنٹینڈنٹ طلب

بانی پی ٹی آئی کی رہنماوں سے ملاقات میں رکاوٹ پر توہین عدالت کی درخواست، اڈیالہ جیل کے سپرنٹینڈنٹ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت اڈیالہ جیل کے سپرنٹینڈنٹ کل طلب کرلیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ پہلے اسی عدالت سے آرڈر ہو چکے ہیں، جیل رولز کے مطابق عدالت نے آرڈر جاری کیئے تھے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اب کیا صورتحال ہے،فیصل چوہدری نے بتایا کہ پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے میٹنگ پھر کینسل کردی گئی ہے،ہم بار بار اس عدالت کو تکلیف دیتے ہیں لیکن مجبوراً ہمیں یہاں آنا پڑتا ہے۔

اسی عدالت نے تین وکلاء پر مشتمل کمیشن بھی قائم کیا تھا لیکن عمل درآمد نہیں ہورہا۔ پارٹی رہنماؤں شبلی فراز، عمر ایوب، اسد قیصر کو ملنے نہیں دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار اب کسی کیس میں سزا یافتہ تو نہیں۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ نہیں نہی،ں درخواست گزار کسی کیس میں اب سزا یافتہ نہیں اور انڈر ٹرائل قیدی ہے،عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے بار بار ایسا ہوتا ہے،عدالت نے کہا کہ ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو ہم نے لکھا تھا اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہم جیل حکام سے پوچھ لیتے ہیں جو بھی صورتحال ہے،سپرٹینڈنٹ جیل ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کیوں ملاقات نہیں کروائی جاتی،عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ آپ اس درخواست کو دیکھیں، کل جیل سپرنٹینڈنٹ کو کہیں پیش ہوں۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ کو کل 10 بجے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *