لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کے بعد فی کلو قیمت 504 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 334 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 348 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 325 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 330 روپے فی کلو، پرچون ریٹ 343 روپے فی کلو اور مرغی کے گوشت کی قیمت 495 روپے فی کلو ہے۔
انڈوں کی قیمت 316 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہی ہے۔ فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا ریٹ 345 روپے فی کلو جبکہ مرغی کے گوشت کے نرخ 500 روپے فی کلو ہیں۔ انڈوں کی قیمت 325 روپے فی درجن ہے۔
کراچی میںسندھ اینڈ بلوچستان پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق زندہ مرغی کا ریٹ 382 روپے فی کلو جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 593 روپے فی کلو ہے۔
پولٹری مارکیٹس میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کے باوجود انڈوں کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کے لیے مہنگائی کے چیلنجز برقرار رکھے ہیں۔