پاکستان میں مقبولیت کا دعویٰ، امیشا پٹیل سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں

پاکستان میں مقبولیت کا دعویٰ، امیشا پٹیل سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ایک بار پھر اپنے ایک بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید اور طنز کا نشانہ بن گئی ہیں۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں پاکستان میں اپنی مقبولیت کے حوالے سے ایسے دعوے کیے جن پر پاکستانی صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امیشا پٹیل نے دعویٰ کیا کہ ان کی بلاک بسٹر فلم’’غدر, ایک پریم کتھا‘‘ کی ریلیز کے بعد پاکستان میں انہیں غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان کے مطابق پاکستانی مداح، خصوصاً خواتین، ان سے رابطہ کرنے کے لیے ان کا فون نمبر تلاش کرتی تھیں اور بعض اوقات جذباتی انداز میں ان سے گفتگو بھی کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی ڈرامے کی مقبولیت یا نقل؟ بھارتی سیریل پر تنقید بڑھ گئی

اداکارہ نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ فلم میں ان کے کردار’’سکینہ‘‘ کی مقبولیت اتنی زیادہ تھی کہ پاکستان کے کئی خاندانوں نے اپنی بیٹیوں کے نام بھی ’’سکینہ‘‘ رکھ دیے۔

امیشا پٹیل کے اس بیان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ متعدد افراد نے اداکارہ کے دعوؤں کو مبالغہ آرائی قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا واقعی ان کے کردار کا اثر پاکستان میں اتنا وسیع تھا جتنا وہ بیان کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :خلیل الرحمان قمر کا متنازع تبصرہ، سوشل میڈیا صارفین برہم

کچھ صارفین نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ اپنی مقبولیت کا اندازہ بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہیں، جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف ادوار میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندیاں بھی عائد رہی ہیں، اس لیے ایسے دعوؤں کی حقیقت پر سوال اٹھنا فطری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سالگرہ منانے والی اداکارہ اگلے ہی دن کیوں چل بسیں؟ تفصیلات سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر جاری بحث میں بعض صارفین نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ ’’غدر ایک پریم کتھا‘‘ ایک مقبول فلم ضرور تھی، تاہم پاکستانی خاندانوں کی جانب سے بچوں کے نام فلمی کرداروں پر رکھنے کا دعویٰ قابلِ تصدیق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سنچیتا اوگلے کی موت پر چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

امیشا پٹیل کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔ متعدد پاکستانی صارفین نے اداکارہ کے دعوؤں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حقیقت پر سوالات اٹھائے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے طنزیہ تبصرے بھی کیے، جبکہ دیگر کا مؤقف تھا کہ اداکارہ نے اپنی پاکستان میں مقبولیت کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا ہے۔

واضح رہے کہ امیشا پٹیل نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ’’کہو نا پیار ہے‘‘سے کیا تھا، جبکہ ’’غدر، ایک پریم کتھا‘‘ ان کی کامیاب ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ تاہم ان کے حالیہ بیان نے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، جہاں ان کے دعوؤں پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

editor

Related Articles