پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیرکا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت کہتی ہےبیٹھ کر مسئلے حل کریں، دوسری طرف پنجاب میں پی ٹی آئی کی خواتین کو اغواء کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زرتاج گل کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے اوپر قتل کا مقدمہ ہے مگر یہ نہیں بتایا جا رہا کہ میں نے قتل کسے کیا ہے؟ آج میرے اوپر 51 ایف آئی آر ہیں، 2 مقدمات تب بنے جب میں جیل تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک، چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفبای کی پیشنگوئی
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہم کب سے کہہ رہے ہیں9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنا دیں، ان کی حکومت میں 10 پی ٹی آئی ایم این اے پارلیمان سے اٹھائے گئے، یاسمین راشد کی ضمانت نہیں ہونے دی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی خواتین کو یہ لوگ عبرت کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں، میں نے کب رانا ثناء اللّٰہ کے گھر پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ انصاف نہیں مل رہا، پورا پنجاب دیکھیں سموگ سے بھرا ہے، لاہور میں آلودگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عراق سےڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں بارے اہم انکشافات سامنے آ گئے
لاہور میں سموگ کے باعث سکول بند کرد ئیے گئے، گاڑیاں چل رہی ہیں، 40 سال میں ایسا ہسپتال نہیں بنا جہاں ان کی وزیر اعلیٰ اور ان کے والد نواز شریف علاج کرواسکیں۔