نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو کتنے ارب روپے کے جرما نے کر دئیے ؟تفصیلات جاری

نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو کتنے ارب روپے کے جرما نے کر دئیے ؟تفصیلات جاری

کے الیکٹرک پر 2015 سے اب تک 32 کروڑ 35 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو اب تک کئےگئے جرمانوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مجموعی طور پر 1 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ جرمانہ کیاگیا۔

بجلی کی ٹرانسمیشن کمپنیوں کو مجموعی طور پر 5 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو مجموعی طور پر 74 کروڑ 95 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔

022-23 میں مہلک حادثات کے باعث قیسکو کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، ملتان الیکٹرک سپلائی کو 2020 سے 2023 تک 4 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، آئیسکو کو 2017 سے اب تک 10 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

فیسکو کو 2017 سے ابتک مجموعی طور پر 5 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، حیسکو کمپنی کو 2017 سے لیکر ابتک 15 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، لاہور الیکٹرک سپلائی کو رواں مالی سال 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں فروخت ہونیوالے سگریٹس سے متعلق بڑا انکشاف سامنےآ گیا

این ٹی ڈی سی کو 2016 سے گزشتہ مالی سال تک 4 کروڑ 60 لاکھ جرمانہ ہوا، پیداواری کمپنی جینکو ون کو 2018 سے 2020 تک ایک کروڑ 10 لاکھ جرمانہ ہوا، جینکو 2 کو 25 کروڑ ، جینکو 3 کو 3 کروڑ 55 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *