ٹرمپ نے پاکستان کے برعکس جمہوری عمل کے ذریعے الیکشن جیتا:اسد قیصر

ٹرمپ نے پاکستان کے برعکس جمہوری عمل کے ذریعے الیکشن جیتا:اسد قیصر

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وقومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کے ساتھ ایک عظیم اتحاد بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوابی جلسے کے مقام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سابق سپیکر نے کہا کہ صوابی کا جلسہ حالیہ قانون سازی کے خلاف پہلا عوامی ردعمل ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو ربڑ سٹیمپ میں تبدیل کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کوئٹہ کے جلسے میں توڑ پھوڑ اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ ہماری ایک رجسٹرڈ پارٹی ہے جس کی تین صوبائی اسمبلیوں میں مضبوط اپوزیشن ہے۔ ہم اس فاشسٹ حکومت کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

کیونکہ پاکستان کے 250 ملین عوام ہی اس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے قیصر نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے برعکس جمہوری عمل کے ذریعے الیکشن جیتا جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے دونمبری کررہے ہیں،خواجہ آصف

ہم ایک عظیم اپوزیشن اتحاد بنانے والے ہیں جس کیلئے ہم تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ ہم انہیں فاشسٹ حکومت کے خلاف اپنی تحریک میں ساتھ لے کر چلیں گے جو عوام پر ظلم و ستم میں ملوث رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *