لاہور:خون سفید ہوگیا ، باغبانپورہ کےعلاقے میں سگے باپ نے 8 سالہ بیٹے کو قتل کر ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم غلام مجتبیٰ نے چند روز قبل اپنے بیٹے کے اغوا ء کا ڈرامہ رچایا ، ملزم کی درخواست پر پولیس نے 8 سالہ عبدالرحمان کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستانی وفد کو ویزہ دینے سے انکارکر دیا
پولیس تفتیش میں سامنے آیا کہ ملزم غلام مجتبیٰ نے اپنے بیٹے کو قتل کرکے لاش ورکشاپ میں دفنا د ی ۔ پولیس کے مطابق غلام مجتبیٰ نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکے کے بعد ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر ریڈالرٹ
ملزم غلام مجتبیٰ نے بیٹے کومومن پورہ روڈ پر اپنی ورکشاپ میں سر اور گردن پر ضرب لگا کر قتل کیا، ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بچے کی لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی، ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔