اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ایف بی آر حکام نے ٹیکس وصولیوں پر بین الاقوامی فنڈ کے وفد کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم کا آئی ایم ایف مشن کیساتھ تعارفی سیشن میں معاشی اہداف پر رپورٹ جمع کرائی گئی۔ ائی ایم ایف کیساتھ مزاکرات شروع ہوکر وزیرمملکت برائے خزانہ نے تعارفی سیشن میں وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق تعارفی سیشن میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بنک اف پاکستان کے حکام نے شرکت کی۔ تعارفی سیشن میں رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران معاشی اہداف پر وفد کو بریف کیا گیا۔
بتایا گیا پہلے تین ماہ میں 2652 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، اسی طرح جولائی تا ستمبر 96.6 فیصد ٹیکس ہدف پورا کر لیا اور ستمبر میں 1098 ارب ہدف کے مقابلے 8 ارب اضافی ٹیکس جمع کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو پیش کی گئی رپورٹ مطالعہ کرنے کے بعد متعلقہ وزارتوں سے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ائی ایم ایف وفد کے ایف بی آر حکام کیساتھ ساتھ کل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کرے گا۔