کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے آیا ہے۔ دوسری جانب سونا 1300 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق سوموار کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں 12 پیسے کا معمولی اضافہ ریکار ڈکیا گیا ہے ۔جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے ۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 74 پیسے پر بند ہو اتھا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 278.90 روپے رہی ، دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو کی قیمت 298.15 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 359.30 روپے ہو گئی ہے ۔خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال کی قیمت 74.20 روپے، یو اے ای درہم کی قیمت 76.00 روپے ہے۔
دوسری جانب سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری، ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے جبکہ دس گرام سونا 1115 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 13 ڈالر کمی کے بعد 2670 ڈالر فی اونس ہو گیا۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 3300 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کا مثبت رحجان رہا ، اسٹاک مارکیٹ میں پہلے روز آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ۔ انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
تاہم کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس میں 356 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 648 پوائنٹس پر بند ہوا ۔