پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے ایک نیا چیلنج سامنے آیا ہے۔ پاکستانی صارفین کو وی پی این کے استعمال کیلئے اس کی رجسٹریشن کروانا ہو گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) سروسز کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اس کے استعمال کے لیے رجسٹریشن کو ضروری قرار دیا ہے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں صارفین کو وی پی این کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وی پی این عام طور پر اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب کسی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر ملک میں پابندی ہو، اور صارفین ان خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے وی پی این کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم پی ٹی اے کی جانب سے حالیہ اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز میں مشکلات اور وی پی این کی رسائی میں کمی آئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ کچھ مہینوں میں وی پی این کے استعمال پر سختی کی گئی ہے۔یہ اقدامات انٹرنیٹ کی آزادی پر اثرانداز ہو رہے ہیں اور صارفین کو اس بات کی فکر لاحق ہے کہ انٹرنیٹ پر آزادانہ رسائی محدود ہو سکتی ہے۔