ایف آئی اے ملتان سرکل کی کاروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتارکرلیا گیا

ایف آئی اے ملتان سرکل کی کاروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتارکرلیا گیا

ملتان: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کے آن لائن فراڈ میں ملوث بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا گیا۔

ایف ائی اے حکام کے مطابق آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث بین الصوبائی گینگ کا مرکزی ملزم محمد شارق کو گرفتارکرلیا۔ ملزم آن لائن فراڈ میں ملوث بین الصوبائی گینگ چلا رہا تھاجبکہ مذکورہ گینگ سپوفنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے آن لائن مالیاتی فراڈ میں بھی ملوث رہا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں دنیا پور سے گرفتار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم فراڈ میں ملوث مختلف گینگز کو بینک اکاونٹ نمبرز فراہم کرتا تھا۔ ایف ائی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم 10 سے زائد گینگ چلا رہا تھا۔ فراڈ سے حاصل کردہ رقوم ملزم کے زیر استعمال اکاونٹس میں موصول ہوتی تھی۔ ملزم نے سینکڑوں جعلی مائیکروفنانس اکاونٹ بنا رکھے تھے۔ ملزم کلون ایپس کا استعمال کرتے ہوئے بیک وقت 40-50 مائیکرو فنانس اکاونٹ اپنے موبائل میں استعمال کر رہا تھا۔

ایف ائی اے کے مطابق ملزم گزشتہ 3 سال سے آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ چلا رہا ہے اورفراڈ سے حاصل کردہ 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک کی رقوم روزانہ کی بنیاد پرنکلواتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم مجموعی طور پر 4 کروڑ سے زائد کی رقوم فراڈ سے حاصل کرچکا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فون برآمد کر لئے گئے اور موبائل فونز سے ہزاروں کی تعداد میں ٹرانزکیشن کی تفصیلات برآمد کر لی گئی۔

مذکورہ گینگ خود کو بینک نمائندہ، پولیس انسپیکٹر اور ویزا ایجنٹ ظاہر کر کے شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *