محکمہ موسمیات نے کل ملک کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کل موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، لاڑکانہ، کشمور، خیر پور اور گر د و نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دُ ھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رات کو گجرات، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ،گوجرانوالہ اورلاہورمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ کل لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، منگلہ، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدیددُ ھند پڑنے کی توقع ہے۔
رات کو چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ،مردان،مہمند، خیبر، کرم،پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کل پشاور، نوشہرہ،مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گر د و نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ/ دُ ھند پڑنے کی توقع ہے۔
کل کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے۔