سموگ کے باعث پنجاب بھر میں ٹرینوں کا شیڈول تبدیل، کونسی ٹرین کس وقت چلے گی؟

سموگ کے باعث پنجاب بھر میں ٹرینوں کا شیڈول تبدیل، کونسی ٹرین کس وقت چلے گی؟

پنجاب میں جاری سموگ کی وجہ سے جہاں موٹر ویز پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے وہیں پنجاب سے کراچی جانیوالی ٹرینوں کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے کراچی جانیوالی ٹرینوں کے اوقات سموگ کی وجہ سے تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔قراقرم ایکسپریس جو عام طور پر سہ پہر 3 بجے لاہور سے روانہ ہوتی ہے اب شام 5 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔ دریں اثنا، بزنس ایکسپریس، اپنے معمول کے مطابق شام 4:30 بجے کے بجائے رات 8:30 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس لاہور سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔ جبکہ پاکستان ایکسپریس جو فیصل آباد سے سہ پہر 3 بجے روانہ ہو تی تھئ تین گھنٹے تاخیر سے شام شام 6:00 بجے روانہ ہو گی۔ جبکہ ملت ایکسپریس جو پہلے شام 5 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوتی تھی، اب فیصل آباد سے شام 6 بج کر 35 منٹ پر روانہ ہو گی۔

مزید برآں، جعفر ایکسپریس کوئٹہ اور پشاور سے نہیں چلے گی۔پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ کینسل ٹرینز کی آن لائن رقم کی واپسی کی درخواست کریں یا قریبی ریزرویشن آفس کا دورہ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *