پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے والے پی ٹی آئی کے اندر ہی موجود ہیں، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے والے پی ٹی آئی کے اندر ہی موجود ہیں، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ملک دشمن اور پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے والے پی ٹی آئی کے اندر ہی موجود ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان پر عدت کیس ڈیجیٹل ایڈونچررز کے اس ایڈونچر کا نتیجہ ہے جنہوں نے باہر بیٹھ کر جرنیلوں کی کردارکشی کی اور اسکینڈل نکالا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ اسی کا خمیازہ تھا جو ہمیں بھگتنا پڑا، ہم نے کبھی ان کو اختیار نہیں دیا کہ پی ٹی آئی کے نام پہ اداروں کو گالیاں دیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی فی الحال رہائی ممکن نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے ایک انٹرویو میںکہا کہ میں کبھی کبھار سوچتا ہوں کہ پی ڈی ایم اور ان کے سہولت کاروں نے تمام مقاصد حاصل کر لیے لیکن انہوں نے جو ظلم ہمارے ساتھ کیا وہ حد درجہ زیادہ ہے۔ میرا سوال ہے کہ یہ کیوں کیا گیا؟ یہ سزا ہمیں ڈیجیٹل میڈیا پر بیٹھے لوگوں کی زیادتیوں کی وجہ سے ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمنی اورپاکستان تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے والےپارٹی میں ہی موجود ہیں۔ وہ لوگ ننگِ ملت اور ننگِ قوم ہیں، وہ بھگوڑے ہیں۔ ان کا پیغام پھیلانا ملک دشمنی ہی نہیں پارٹی سے بھی دشمنی ہے۔ راجا اور مہدی نامی وی لاگرز ڈسمس شدہ فوجی ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کو بہت نقصان پہنچایا۔ یہ لوگ عمران خان کی تصویر دکھا کر پیسے بناتے ہیں۔ پارٹی ورکرز ان بد بختوں کو پہچان لیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *