مرغی مزید سستی ہو گئی

مرغی مزید سستی ہو گئی

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے ۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق 7 روپے کی کمی کے بعد مرغی کا گوشت 490 روپے کلوہو گیا ہے۔ جبکہ زندہ مرغی کی قیمت میں 5روپے کلو کمی ہوئی ہےجس سے زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو اور پرچون سطح پر ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو اجس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 332 روپے ہو گئی ہے ۔

گزشتہ روز برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں25 روپے کی کمی کے بعد 497 روپے کلو ہو گئی تھی جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 25 روپے کی کمی سے نیا ریٹ 329روپے کلو اور پرچون سطح پر قیمت343روپے تک آگئی تھی۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی درجن انڈے 331 روپے ہو گئےتھے ۔

Related Articles