فتنہ الخوارج کے خارجی نورولی اور غٹ حاجی کی آڈیو منظر عام پر آگئی

فتنہ الخوارج کے خارجی نورولی اور غٹ حاجی کی آڈیو منظر عام پر آگئی

راولپنڈی: فتنتہ الخوارج کے خارجی نورولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظرعام پرآگئی ہے۔

دفاعی ماہرین کےمطابق آڈیو میں خارجی نور ولی محسود غٹ حاجی کو پاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کے لیےدباو ڈالا جارہا ہے کہ اپنے آپ کو تیاررکھے مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں۔ خارجی نورولی مزید بتاتے ہیں کہ ہماری کوشش ہے کہ سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں۔

دفاعی ماہرین نے اس آڈیو کے بارے میں مزید کہا ہے کہ لیک آڈیو واضح ثبوت ہے کہ فتنتہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں جہاں سے وہ دہشتگردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں۔ اور اس سے یہ بھی ثابت ہوجاتا ہے مستقبل میں بھی افغانستان سے مزید خارجیوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔ جس کی بنیاد پر فتنتہ الخوارج افغان سرزمین سے افغان طالبان کی مکمل حمایت سے پاکستان میں دہشتگرد حملے کرتے ہیں۔ خارجی نور ولی افغانستان میں بیٹھ کر چھوٹے درجے کے دہشتگردوں کو نام نہاد جہاد میں جان دینے کیلیے مجبور کر رہا ہے۔

اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کی طرف سے موثر انگیجمنٹ سے خوارجین کے لیے افغانستان کی زمین تنگ پڑتی جا رہی ہے۔دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر فتنتہ الخوارج کافتنہ صحیح معنوں میں جہاد ہے تو خارجی نور ولی جیسے سرغنہ خود آگے ہو کر سیکیورٹی فورسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے، اور یہ حقیقت بھی واضح ہوگئی ہے کہ خارجی نور ولی جہاد کے نام پر اپنے پیروکاروں کو گمراہ کرکے ڈالر کما رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *