آئندہ میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے،محمد رضوان

آئندہ میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے،محمد رضوان

پاکستان کی آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کپتان محمد رضوان کا ردعمل آگیا۔

محمد رضوان نے کہا ہے کہ 7 اوورز کے میچ میں چیزوں کو نارمل رکھنا اور پلاننگ کرنا مشکل ہو تی ہے ، آئندہ میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے ، گلین میکسویل کو کریڈٹ دینا پڑے گا کیونکہ ان کی اننگز سے بڑا فرق پیدا کر دیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 29 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ گلین میکسویل نےگرین شرٹس کیخلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 43 رنز کی اننگ کھیلی جو آسٹریلیا کی جیت میں کار آمد ثابت ہوئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کو جیت کیلئے 94 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز ہی بناپائی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *