آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی20 میچ میں بآسانی 29 رنز سے شکست دے دی۔ 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم صرف 64 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر میچ ہار گئی۔
بارش سے متاثرہ اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ پہلی وکٹ صرف 8 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان 4 گیندوں پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پاکستان کی دوسری وکٹ 12 رنز پر گری، جب محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 16 رنز پر گری، جب عثمان خان صرف 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اسی اسکور پر چوتھی وکٹ گری جب بابر اعظم 3 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس کے بعد پاکستان کا کوئی کھلاڑی آگے نہیں بڑھ سکا اور پوری ٹیم 64 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
آسٹریلیا کے زیویر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلیس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل، پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بارش کے باعث میچ کے اوورز کم کر دیے گئے تھے اور آسٹریلوی بیٹرز نے تیز رفتار بیٹنگ شروع کی۔ تاہم پاکستان کے بولرز نے ابتدائی وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیا کو 16 رنز پر پہلی وکٹ گرنے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد 35 رنز پر دوسری وکٹ گری، جب حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ابتدائی حملے کی کامیابی حاصل کی۔
آگے چل کر، آسٹریلوی بیٹرز نے تیز بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اسکور 66 تک پہنچایا۔ پھر 5.3 اوورز میں عباس آفریدی نے گلین میکسویل کو 43 رنز پر آؤٹ کیا۔ میکسویل نے صرف 19 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 73 رنز پر گری جب ٹِم ڈیوڈ کو بھی عباس آفریدی نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔
پاکستان کو اس میچ میں ایک یادگار شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اس کا بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی۔