سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی احتجاج کمیٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ابھی تک احتجاج کمیٹی کی کارگزاری سے لا علم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نےنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی میں احتجاج کےحوالے سے کسی بھی سطع پر اورکسی بھی فورم میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے انہیں کوئی بھی زمہ داری سونپی جاتی ہے تو وہ بخوشی نبھائیں گے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت اضافہ ہو رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست عون چوہدری کی طرح محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غلطیوں پر غلطی کر رہی ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو گرفتاری کے لیئے کسی جرم کی ضرورت نہیں ہے یہ حکومتی صوابدید ہے جب انکا دل کرتا ہے یہ گرفتار کر لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کےاحتجاج کے حوالے سے سب کشتیاں جلا کر جائیں گے کیونکہ پی ٹی آئی مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتی اور سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے کہا کہ سارا دارومدار احتجاج کی حکمتِ علی پر ہے۔