پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے کوئی واضح پلان اور حکمتِ عملی ابھی تک سامنے نہیں لائی گئی ہے اس بارے میں پی ٹی آئی لیڈرشپ کا کہنا ہے کہ 24 نومبر احتجاجی تحریک کے حوالے سے حکمتِ عملی تیار کر لی گئی ہے جو میڈیا پر ابھی نہیں ڈسکس کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کا کہنا ہےکہ 24 نومبر کے احتجاج کے حوالےسے حکمتِ عملی مرتب کر لی گئی ہے تاہم وقت سے پہلے اسے میڈیا پر ڈسکس نہیں کیا جائیگا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وقت سے پہلے پاکستان تحریک انصاف احتجاج تحریک کے عوامل کو سامنے نہیں لائے گا اور وقت آنے پر چیزیں سامنے لائی جائیںگی۔
سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شعیب شاہین نے کہا کہ اس بار ہر کارکن اور قائد اسلام آباد پہنچے کا کیونکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسلام آباد پہنچنے کی تاکید کی گئی ہےاور اس بار سب کو اسلام آباد آنا ہو گا۔ اسی طرح بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ ہمارا واحد ہدف موجودہ حکومت کو گرانا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے باہر لانا ہے اور اس حوالے سے احتجاج بہت زبردست طریقے سے کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف اس بار بھر پور تیاری کیساتھ اسلام آباد پہنچے گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا احتجاج کا تجربہ ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ حکومت کو کیسے گھٹنوں پر لانا ہے۔ دوسری جانب فواد چوہدری نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو آگےآنا چاہیئے اور احتجاجی تحریک کو فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہیے اس حوالے سے آنیوالےدنوں میں عمران خان کی اہلیہ اور انکی بہنیں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔