کرکٹ کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے کی اجازت نہیں مل سکی اور بھارت نے کبڈی ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین حکومت نے کبڈی ٹیم کو پاکستان آنے سے منع کر دیا ہے اورکبڈی فیڈریشن کو بھارتی ٹیم کو اجازت نہ ملنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور کبڈی میچ طے تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان آئندہ ہفتے کرتار پور میں میچز کھیلے جانے تھے ، بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیاتھا۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے بتایا کہ بھارتی کبڈی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ میچز کے لیے پاکستان نہیں آ رہے ، انہیں اس حوالے سے اجازت نہیں ملی۔محمد سرور نے کہا کہ بھارت کا نہ آنا افسوس ناک ہے ، میچز کے لیے پاکستان ٹیم نے بہت تیاری کی تھی اب پاکستان کے کھلاڑیوں کے درمیان کرتار پور میں نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت نے 23نومبرسے پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈورلڈ کپ کیلئے بھی اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تاحال این او سی جاری نہیں کیا ہے ۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے بتایا کہ بھارتی کبڈی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ میچز کے لیے پاکستان نہیں آ رہے ، انہیں اس حوالے سے اجازت نہیں ملی۔
محمد سرور نے کہا کہ بھارت کا نہ آنا افسوس ناک ہے ، میچز کے لیے پاکستان ٹیم نے بہت تیاری کی تھی اب پاکستان کے کھلاڑیوں کے درمیان کرتار پور میں نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت نے 23نومبرسے پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈورلڈ کپ کیلئے بھی اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تاحال این او سی جاری نہیں کیا ہے ۔