علیمہ خان اور بانی پی ٹی آئی کی بات ایک ہی ہے، شیخ وقاص

علیمہ خان اور بانی پی ٹی آئی کی بات ایک ہی ہے، شیخ وقاص

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے جیل سے باہر آکر وہی کہا جو انہیں بانی پی ٹی ائی نے کہا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران رھنما پی ٹی ائی شیخ وقاص نے مزید کہا کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال عمران خان نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی کی بات پر مشاورت نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے علیمہ خان سے جو کچھ کہا ہے وہ حتمی ہے اور اس ایشو پر مزید مشاورت اور بحث کی ضرورت نہیں۔

سیکرٹری اطلاعات نے کہا اگر حکومت نے مزاکرات کرنے ہیں تو کرلے، مگر مزاکرات ہمارے مطالبات پرمبنی ہوں گے۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *