حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا، شیخ رشید

حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا، شیخ رشید

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے شیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ آصف علی زرداری کی جانب سے دہشتگردوں کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو قتل کروانے کے الزام پر تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور یہ مقدمہ پاکستان پیپلز پارٹی کے راولپنڈی ڈویثرن کے نائب صدر کی مدعیت میں گزشتہ سال فروری میں درج کیا گیا تھا۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اپنے وکلاء سردار مصروف خان اور سردار شہباز رضا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے جہاں سے عدالت نے انہیں بری کردیا۔ بعد میں کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے یاسر محمود کی عدالت سے بری ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب بس دہشت گردی کے 14 کیس رہ گئے ہیں،سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے،اب یہ خود کہہ رہے ہیں انڈے اور ٹماٹر پڑتے ہیں۔

اس سوال کے جواب پر”بھارت کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو لعنت ہو” شیخ رشید نے کہ بھارت کشمیر میں کیا کررہا ہے؟ اور منی پور میں مسلمانوں کیساتھ جو ہورہا ہے، سب کیلئے عبرت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *