سندھ پولیس نے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بنا دیا

سندھ پولیس نے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بنا دیا

سندھ پولیس نے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بنا دیا اور اب شہریوں کو آن لائن لائسنس کی سہولت میسر ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس کے آن لائن اجرا کا مقصد شہریوں کو وقت کی بچت فراہم کرنا اور ان کے لیے لائسنس کے حصول کو مزید آسان بنانا ہے۔ سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا روایتی طریقہ اکثر شہریوں کے لیے پیچیدہ اور وقت طلب ہوتا تھا، خاص طور پر کراچی جیسے بڑے شہر میں جہاں روزانہ کے کاموں کے دوران ٹریفک لائسنس کے دفتر جانا ایک مشکل مرحلہ بن چکا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افرادکیلئے بڑی خوشخبری

اس نئے سسٹم کے تحت اب شہری گھر بیٹھے اپنے موبائل فون یا لیپ ٹاپ کے ذریعے لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں اور بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ کی تجدید بھی آن لائن کی جا سکتی ہے۔یہ سہولت سندھ پولیس کے سربراہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس اینڈ ٹریننگ سندھ، اقبال دارا کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

دونوں افسران نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے عمل میں سادگی لائی جائے اور نظام میں شفافیت کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کی روک تھام کی جائے۔ چار نومبر 2024 سے سندھ حکومت کی ہدایات اور آئی جی سندھ کے وژن کے تحت، ڈی آئی جی اقبال دارا نے نان کمرشل مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا آن لائن عمل شروع کر دیا ہے۔

اس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنے سندھ کے جاری کردہ مستقل لائسنس کی تجدید کر سکتے ہیں، جس سے ان کا وقت بچتا ہے اور برانچز پر بوجھ بھی کم ہوتا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکے لیے بھی یہ ایک بڑی سہولت ہے۔ پہلے انہیں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے پاکستان آنا پڑتا تھا، جس میں وقت اور پیسہ دونوں کا ضیاع ہوتا تھا۔ لیکن اب آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے وہ اپنے لائسنس کی تجدید آسانی سے کر سکتے ہیں اور تجدید شدہ لائسنس ان کے رہائشی پتے پر کوریئر کے ذریعے پہنچا دیا جاتا ہے۔

اگر ہم اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو سندھ پولیس نے جنوری 2017 سے اکتوبر 2024 تک 22 لاکھ 78 ہزار 484 لرنر ڈرائیونگ لائسنس اور 18 لاکھ 34 ہزار 727 مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ سے زائد بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔ آن لائن سہولت کے آغاز کے بعد، اب تک 9811 لرنر ڈرائیونگ لائسنس اور 1245 بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ کئی تجدید بھی کی جا چکی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *