لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے سستا ہو کر 511 روپے فی کلو تک آگیا۔ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت 519 روپے فی کلو تھی۔
اس کے علاوہ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد تھوک قیمت 339 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 353 روپے فی کلو ہوگئی ۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ قیمتوں میں مزید 2 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 339 روپے تک پہنچ گئی ہے۔