پارٹی اختلافات یا گرفتاری کا خدشہ

پارٹی اختلافات یا گرفتاری کا خدشہ

پشاور: پی ٹی آئی میں موجود اختلافات دور کرنے اور سینئر رہنماووں کی گرفتاری سے بچنے کیلئے اہم اجلاس پنجاب کی بجائے پشاورمیں طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں نہ صرف آنے والے احتجاج پر مشاورت کی جائے گی بلکہ پارٹی کے اندر موجود اختلافات کو دور کرنے پر بھی مشاورت کی جائینگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہر رہنما کو ہدف دیا جائے گا کہ وہ 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس بعد از جمعہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ پارٹی کے دیگر رہنماوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں شرکت کیلئے 400 سے 500 کے قریب رہنما پشاور پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کرینگے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر رہنماء بھی شریک ہونگے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر کو بھی خصوصی طور پر شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جب مرکزی رہنماء پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پنجاب پارٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہورہا ہے۔ان کے مطابق پنجاب میں اجلاس طلب کرنے میں کئی مشکلات تھیں،جس کی بڑی وجہ رہنماؤں کی گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لئے یہ اجلاس پشاور میں طلب کرلیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *