سندھ کابینہ میں اہم تبدیلیاں، شرجیل انعام میمن سے ایکسائز کی وزارت واپس لے لی گئی

سندھ کابینہ میں اہم تبدیلیاں، شرجیل انعام میمن سے ایکسائز کی وزارت واپس لے لی گئی

سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایکسائز، نجمی عالم سے فشریز،لائیو اسٹاک اور محمدعلی ملکانی سے بورڈ اینڈ یونیورسٹی کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

مکیش کمار اور بابل خان بھیوکی دوبارہ سندھ کابینہ میں انٹری ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے تین ایڈوائزر اور 10 معاونین خصوصی کو بھی قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔

مکیش کمار چاؤلہ وزیرایکسائزتعینات کر دیا گیا، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایکسائز کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔محمد علی ملکانی سے بورڈ اینڈ یونیورسٹی کا قلمدان واپس لیکر ان کو لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کاوزیر بنا دیا گیا۔

سندھ کابینہ میں دوست علی راہموں کو وزرات سے ہٹاکر مشیر بنادیا گیا جبکہ بابل خان بھیو محکمہ جنگلات کے وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *