بلاول بھٹو کے حکومت پر اعتراضات بارے رانا ثناءاللہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو کے حکومت پر اعتراضات بارے رانا ثناءاللہ کا ردعمل سامنے آگیا

سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے بلاول بھٹو زرادری کی حکومت پر تنقید بارے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے اتحادی ہیں اور انکی باتوں میں حقیقت ہے،ان کی کچھ باتوں کوبہتراندازمیں حل کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کےاعتراضات کودورکیا جائےگا، وہ ہمارے اتحادی ہیں، حکومت کےساتھ چلیں گے۔  ہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، وفاق سے نہ عزت مل رہی ہے نہ سیاست مل رہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی باتوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے، قانون سازی میں پوری طرح مشاورت ہونی چاہیے۔‘ اسی طرح ملک میں وی پی این کی بندش بارے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’فیصلے کرنے والوں کو وی پی این کا پتہ ہی نہیں۔ انٹرنیٹ اور وی پی این کے معاملے پر حکومت مشاورت کرتی تو سمجھاتے۔‘

مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے بلاول بھٹو کی تنقید کو مثبت لیتے ہوئے واضح کیا کہ بلاول بھٹو کے اعتراضات حقیقت پر مبنی ہیں اور حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے حکومت انکے اعتراضات دور کریگی۔ قبل ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاج تحریک کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کا جیسا رویہ ویسی ہی تیاری کریں گے، پی ٹی آئی والےکہہ رہےہیں سر پر کفن باندھ کرآئیں گے، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم پالیسی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنرراج نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس سےنیچے ہی وزیر اعلیٰ کا بندوبست ہوسکتا ہے لیکن بندوبست کا طریقہ نہیں بتا سکتا، جوبھی آپشن ہوں گےآئین وقانون کےمطابق ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *