اسکاٹ لینڈ کی عدالت کی جانب سے ایک مجسمے کی فروخت کی اجازت ملنے کے بعد ایک مجسمہ جو محض 6 ڈالرز میں خریدا گیا تھا۔
اب اس کا تخمینہ 3.2 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے یعنی پاکستانی 88 کروڑ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بوچارڈن بسٹ نامی اس مجسمے کی قیمت کا فیصلہ کرنے میں برسوں لگے۔
اسے 18ویں صدی کے اوائل میں فرانسیسی مجسمہ ساز ایڈمی بوچارڈن نے بنایا تھا اور اس میں آنجہانی زمیندار اور سیاست دان جان گورڈن کی تصویر کشی کی گئی تھی۔