بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان

بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے تاہم زرعی صارفین اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا میں اکتوبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.02 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروا دی۔

مزید پڑھیں: سردیوں کی آمد کیساتھ ہی سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی دی گئی

یہ درخواست 12 نومبر کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے نیپرا میں دائر کی گئی تھی۔ سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے، جو دسمبر کے بلوں میں آئے گا۔

تاہم یہ ریلیف زرعی صارفین اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 26 نومبر کو کرے گا اور اسی روز فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *