کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے صارفین سے 8 ارب 72کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست جمع کر وادی جس پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجز کے لیے 8 ارب 6 کروڑ روپے، آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے اور سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کے لیے ایک ارب 65 کروڑ روپے طلب کیے گئے ہیں۔
فی الوقت بجلی صارفین گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1.74 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں جس کی وصولی رواں ماہ کے اختتام پر مکمل ہو جائے گی۔