احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور فیصل امین کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ عدالت میں زرتاج گل وزیر کے وکلاء سردار مصروف، آمنہ علی، اور زاہد بشیر ڈار پیش ہوئے۔ دوران سماعت عمر ایوب کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

مزید پڑھیں: 24 نومبر کوپی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس حکام نے سر جوڑ لیے

عدالت نے فیصل امین اور عمر ایوب کی ضمانتوں پر بھی 5 دسمبر کو سماعت مقرر کر دی۔ وکیل سردار مصروف نے عدالت کو بتایا کہ شریک ملزمان کی ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے اور مقدمے میں تمام ملزمان کا کردار ایک جیسا ہے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے تمام درخواستوں کو 5 دسمبر کو ایک ساتھ سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

دوران سماعت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ہمیں اسٹیٹس کی وجہ سے سزا مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ پر تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *